Skip navigation and move to Contents...
Bible 2.0 Scripture explains itself Bible 2.0

"The Word" from bible2.net – two complementary Bible verses for each day of the year

  • for your daily Bible reading: two verses complement each other
  • display God's word on your website
  • read God's word in dialects

کلام، جمعرات، 18 ستمبر 2025

دِن تیرا ہے۔ رات بھی تیری ہی ہے۔ نُور اور آفتاب کو تُو ہی نے تیّار کِیا۔ زمِین کی تمام حدُود تُو ہی نے ٹھہرائی ہیں۔ گرمی اور سردی کے مَوسم تُو ہی نے بنائے۔

زبور 74‏:16‏-17

اَے خُداوند! تیری صنعتیں کَیسی بے شُمار ہیں! تُو نے یہ سب کُچھ حِکمت سے بنایا۔ زمِین تیری مخلُوقات سے معمُور ہے۔

زبور 104‏:24

زبور 74

15 تُو نے چشمے اور سَیلاب جاری کِئے۔
تُو نے بڑے بڑے دریاؤں کو خُشک کر ڈالا۔
16 دِن تیرا ہے۔ رات بھی تیری ہی ہے۔
نُور اور آفتاب کو تُو ہی نے تیّار کِیا۔
17 زمِین کی تمام حدُود تُو ہی نے ٹھہرائی ہیں۔
گرمی اور سردی کے مَوسم تُو ہی نے بنائے۔
18 اَے خُداوند! اِسے یاد رکھ کہ دُشمن نے طَعنہ زنی
کی ہے
اور بیوقُوف قَوم نے تیرے نام کی تکفِیر کی ہے۔

زبور 104

23 اِنسان اپنے کام کے لِئے
اور شام تک اپنی مِحنت کرنے کے لِئے نِکلتا ہے۔
24 اَے خُداوند! تیری صنعتیں کَیسی بے شُمار ہیں!
تُو نے یہ سب کُچھ حِکمت سے بنایا۔
زمِین تیری مخلُوقات سے معمُور ہے۔
25 دیکھو یہ بڑا اور چَوڑا سمُندر
جِس میں بے شُمار رینگنے والے جاندار ہیں۔
یعنی چھوٹے اور بڑے جانور۔

"The Word" from bible2.net

  • two complementary Bible verses for each day of the year
  • nicely arranged on multiple lines for readability
  • on your smartphone, tablet or computer, as an e-book or screen saver
  • on your website
  • in more than 25 languages and Bible editions
  • free of cost
  • The Word is just a foretaste of the complete Bible, providing a daily impulse for a personal encounter with God.

More About us...