Skip navigation and move to Contents...
Bible 2.0 Scripture explains itself Bible 2.0

<< >> کلام، ہفتہ، 2 اگست 2025

کِتابِ مُقادّس

پُرانے راستوں پر چلو اورتُمہاری جان راحت پائے گی۔

یرمیاہ 6‏:16

عیسیٰ فرماتا ہے:

اَے مِحنت اُٹھانے والو اور بوجھ سے دبے ہُوئے لوگو سب میرے پاس آؤ۔ مَیں تُم کو آرام دُوں گا۔

متی 11‏:28

یرمیاہ 6 (کِتابِ مُقادّس)

13 اِس لِئے کے چھوٹوں سے بڑوں تک سب کے سب لالچی ہیں اور نبی سے کاہِن تک ہر ایک دغاباز ہے۔
14 کیونکہ وہ میرے لوگوں کے زخم کو یُوں ہی سلامتی سلامتی کہہ کر اچّھا کرتے ہیں حالانکہ سلامتی نہیں ہے۔
15 کیا وہ اپنے مکرُوہ کاموں کے سبب سے شرمِندہ ہُوئے؟ وہ ہرگِز شرمِندہ نہ ہُوئے بلکہ وہ لجائے تک نہیں اِس واسطے وہ گِرنے والوں کے ساتھ گِریں گے۔ خُداوند فرماتا ہے جب مَیں اُن کو سزا دُوں گا تو پست ہو جائیں گے۔
16 خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ راستوں پر کھڑے ہو اور دیکھو اور پُرانے راستوں کی بابت پُوچھو کہ اچّھی راہ کہاں ہے؟ اُسی پر چلو اور تُمہاری جان راحت پائے گی
پر اُنہوں نے کہا ہم اُس پر نہ چلیں گے۔
17 اور مَیں نے تُم پر نِگہبان بھی مُقرّر کِئے اور کہا نرسِنگے کی آواز سُنو پر اُنہوں نے کہا ہم نہ سُنیں گے۔
18 اِس لِئے اَے قَومو سُنو! اور اَے اہلِ مجمع معلُوم کرو کہ اُن کی کیا حالت ہے۔
19 اَے زمِین سُن! دیکھ مَیں اِن لوگوں پر آفت لاؤُں گا جو اِن کے اندیشوں کا پَھل ہے کیونکہ اِنہوں نے میرے کلام کو نہیں مانا اور میری شرِیعت کو ردّ کر دِیا ہے۔

Read more...(to top)

متی 11 (کِتابِ مُقادّس)

25 اُس وقت یِسُوعؔ نے کہا اَے باپ آسمان اور زمِین کے خُداوند مَیں تیری حمد کرتا ہُوں کہ تُو نے یہ باتیں داناؤں اور عقل مندوں سے چِھپائِیں اور بچّوں پر ظاہِر کِیں۔
26 ہاں اَے باپ کیونکہ اَیسا ہی تُجھے پسند آیا۔
27 میرے باپ کی طرف سے سب کُچھ مُجھے سَونپا گیا اور کوئی بیٹے کو نہیں جانتا سِوا باپ کے اور کوئی باپ کو نہیں جانتا سِوا بیٹے کے اور اُس کے جِس پر بیٹا اُسے ظاہِر کرنا چاہے۔
28 اَے مِحنت اُٹھانے والو اور بوجھ سے دبے ہُوئے لوگو سب میرے پاس آؤ۔ مَیں تُم کو آرام دُوں گا۔
29 میرا جُؤا اپنے اُوپر اُٹھا لو اور مُجھ سے سِیکھو۔ کیونکہ مَیں حلِیم ہُوں اور دِل کا فروتن۔ تو تُمہاری جانیں آرام پائیں گی۔
30 کیونکہ میرا جُؤا مُلائِم ہے اور میرا بوجھ ہلکا۔

Read more...(to top)

Other Bible Editions

Select...

English Standard Version

Ask for the ancient paths, where the good way is; and walk in it, and find rest for your souls.

Jeremiah 6:16

Jesus says:

Come to me, all who labor and are heavy laden, and I will give you rest.

Matthew 11:28

یرمیاہ 6 (English Standard Version)

13 “For from the least to the greatest of them,
everyone is greedy for unjust gain;
and from prophet to priest,
everyone deals falsely.
14 They have healed the wound of my people lightly,
saying, ‘Peace, peace,’
when there is no peace.
15 Were they ashamed when they committed abomination?
No, they were not at all ashamed;
they did not know how to blush.
Therefore they shall fall among those who fall;
at the time that I punish them, they shall be overthrown,”
says the Lord.
16 Thus says the Lord:
“Stand by the roads, and look,
and ask for the ancient paths,
where the good way is; and walk in it,
and find rest for your souls.
But they said, ‘We will not walk in it.’
17 I set watchmen over you, saying,
‘Pay attention to the sound of the trumpet!’
But they said, ‘We will not pay attention.’
18 Therefore hear, O nations,
and know, O congregation, what will happen to them.
19 Hear, O earth; behold, I am bringing disaster upon this people,
the fruit of their devices,
because they have not paid attention to my words;
and as for my law, they have rejected it.

Read more...(to top)

متی 11 (English Standard Version)

25 At that time Jesus declared,
“I thank you, Father, Lord of heaven and earth, that you have hidden these things from the wise and understanding and revealed them to little children;
26 yes, Father, for such was your gracious will.
27 All things have been handed over to me by my Father, and no one knows the Son except the Father, and no one knows the Father except the Son and anyone to whom the Son chooses to reveal him.
28 Come to me, all who labor and are heavy laden, and I will give you rest.
29 Take my yoke upon you, and learn from me, for I am gentle and lowly in heart, and you will find rest for your souls.
30 For my yoke is easy, and my burden is light.”

Read more...(to top)